گنے سے حاصل ہونے والی ایک گاڑھی ضمنی پیداوار۔ شیرے کی پیداوار شکر کی مقدار، پلانٹ کی عمر اور کشیدہ کرنے کے طریقے پہ منحصر ہے۔
گنے کا رس نکالنے کے بعد رہ جانے والا ریشہ۔ اس وقت ہم بگاس کو شوگر مل چلانے کیلئے بنیادی ایندھن کے طور پہ استعمال کر رہے ہیں۔ بگاس کو جلانے سے مناسب مقدار میں گرماتی قوت پیدا ہوتی ہے جس سے شوگر مل کو ضرورت کے مطابق قوت مل جاتی ہے۔
بگاس ایک ضمنی پیداوار ہے اس لئے اسکی پیداوار ہر ملک میں الگ ہے کیونکہ اسکا براہِ راست تعلق گنے کی پیداوار کے ساتھ ہے۔